ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افغان مسجد میں خودکش حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 28ہو گئی

افغان مسجد میں خودکش حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 28ہو گئی

Sun, 27 Aug 2017 16:12:36    S.O. News Service

کابل،26اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)افغانستان میں جمعے کی نماز کے وقت ایک شیعہ مسجد میں ہونے والے خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 28تک پہنچ گئی ہے، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ گزشتہ روز یہ حملہ افغان دارالحکومت میں واقع ایک مسجد پر کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق چار حملہ آور اس مسجد میں داخل ہوئے اور ان میں سے دو نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جب کہ دیگر دو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کو اسی مسجد ہی کے احاطے میں دفن کر دیا گیا ہے۔


Share: